Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / ’’طیارہ میں بھی دِیا سلائی لے جاتا ہوں‘‘ مرکزی وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو کا اعتراف

’’طیارہ میں بھی دِیا سلائی لے جاتا ہوں‘‘ مرکزی وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو کا اعتراف

نئی دہلی۔/7اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) قواعد کی یکسر خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو جوکہ سگریٹ نوشی کے عادی ہیں اپنے ساتھ طیارہ میں دیا سلائی (میاچ باکس ) لے جاتے ہیں کیونکہ وزیر ہونے کے ناطے ان کی تلاشی نہیں لی جاتی۔ انہوں نے آج بیورو آف سیول ایوی ایشن سیکوریٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران یہ اعتراف کیا اور بتایا کہ گ

نئی دہلی۔/7اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) قواعد کی یکسر خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو جوکہ سگریٹ نوشی کے عادی ہیں اپنے ساتھ طیارہ میں دیا سلائی (میاچ باکس ) لے جاتے ہیں کیونکہ وزیر ہونے کے ناطے ان کی تلاشی نہیں لی جاتی۔ انہوں نے آج بیورو آف سیول ایوی ایشن سیکوریٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران یہ اعتراف کیا اور بتایا کہ گزشہ سال وزیر بننے سے قبل ان کی دیا سلائی اور لائٹرس کو ایر پورٹ سیکوریٹی ضبط کرلیتی تھی، اس طرح وہ ہر وقت اپنے لائٹر ( میاچ باکس ) سے محروم ہوجاتے تھے لیکن وزیر شہری ہوا بازی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میری تلاشی لینے سے گریز کیا جاتا ہے اور میں اپنے میاچ باکس کے ساتھ طیارہ میں سفر کرتا ہوں۔ وزیر موصوف کا یہ تبصرہ ایسے وقت آیا ہے جب ملک بھر میں شہری ہوا بازی کی سلامتی پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ دیا سلائی ؍ لائٹر ممنوعہ اشیاء میں شامل ہے انہیں طیارہ میں لے جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ یہ دریافت کئے جانے پر کہ طیارہ میں دیا سلائی لے جانے کی اجازت دی جانی چاہیئے ، مسٹر اشوک گجپتی راجو نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم۔ فی الحال میری جیب میں دیاسلائی موجود ہے اور میں ہمیشہ رکھتا ہوں یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے۔ تاہم وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ سیکوریٹی کو بیجا دخل اندازی کی بجائے بامعنی بنایاجائے اور بتایا کہ انہوں نے دنیا بھر کا دورہ کیا ہے لیکن میاچ باکس کو کہیں خطرہ نہیں پایا۔ واضح رہے کہ مسٹر راجو تلگودیشم پارٹی کے سینئر لیڈر اور این ڈی اے کے حلیف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT