Wednesday , January 17 2018
Home / سیاسیات / ’’عام آدمی کو ٹرین کے نیچے روند دیا گیا‘‘

’’عام آدمی کو ٹرین کے نیچے روند دیا گیا‘‘

مبئی ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی حلیف جماعت شیوسینا نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ٹرین کے نیچے روند دیا گیا ہے۔ شیوسینا کا اشارہ دراصل ٹرینوں کے کرایوں میں حالیہ بے تحاشہ اضافہ کی جانب تھا۔ شیوسینا کے ترجمان اخبار ’’سامنا‘‘ میں تحریر کردہ اداریہ میں پارٹی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ٹرین کرایوں میں اضا

مبئی ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی حلیف جماعت شیوسینا نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ٹرین کے نیچے روند دیا گیا ہے۔ شیوسینا کا اشارہ دراصل ٹرینوں کے کرایوں میں حالیہ بے تحاشہ اضافہ کی جانب تھا۔ شیوسینا کے ترجمان اخبار ’’سامنا‘‘ میں تحریر کردہ اداریہ میں پارٹی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ٹرین کرایوں میں اضافہ کرکے اپوزیشن کے ہاتھ میں ہتھیار دے دیا ہے۔ ریلوے منسٹر سوانند گوڑہ نے وزارت کی ذمہ داری سنبھالتے ہی عام آدمی کو زبردست جھٹکا دیا۔ ٹرین کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کرتے ہوئے دراصل انہیں ٹرین کے نیچے روند دیا گیا ہے۔ عوام نے بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافہ سے تنگ آ کر نریندر مودی حکومت کو اقتدار کی دہلیز تک پہنچایا۔ مسافر کرایوں میں 14.2 فیصد اور مال بردار کرایوں میں 6.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے لیکن ممبئی میں مضافاتی ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کو صد فیصد اضافہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر یہی اضافہ کانگریس کی جانب سے ہوتا تو وہی لوگ جو اس وقت مسند اقتدار پر فائز ہیں، کانگریس پر تنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اداریئے میں مزید تحریر کرتے ہوئے شیوسینا نے یہ بھی کہا ہیکہ اب نئی حکومت کو اپنی کارکردگی میں بہتری پیدا کرنی چاہئے اور خود اپنا محاسبہ بھی کرنا چاہئے کہ کس طرح پیشرو کانگریس حکومت پر اس نے تنقیدوں کے تیر برسائے تھے۔ خصوصی طور پر وزارت ریلویز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے یہ نظریہ پیش کیا ہیکہ محکمہ ریلویز کو سالانہ 28000 کروڑ روپئے کے خسارہ کا سامنا ہے اور کرایوں میں اضافہ مسافرین کو بہتر سیکوریٹی اور آرام فراہم کرنے کی غرض سے سے کیا گیا ہے جبکہ شیوسینا نے یہ ادعا بھی کیا کہ وزارت ریلویز میں میں بدعنوانیوں کا بھی بول بالا ہے۔ کانگریس کے پی کے بنسل کا رشتہ دار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور ریلوے ٹنڈرس کی کمیشن کے عوض حوالگی عمل میں آتی تھی۔ ریلوے منسٹر عوام کو جوابدہ ہیں کہ ریلویز کے فنڈس کس طرح ریلویز کی کارکردگی میں بہتری پیدا کرنے استعمال کئے جاتے ہیں۔ عوام اب یہ توقع کرتے ہیں کہ کرایوں میں اضافہ وزارت ریلویز کا آخری اضافہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT