’’غیرہندوؤں کی ’گھرواپسی‘ سے تعلق نہیں ‘‘

بی جے پی کا اظہارلاتعلقی، پارٹی ترجمان شاہنواز حسین کا ادعا

بی جے پی کا اظہارلاتعلقی، پارٹی ترجمان شاہنواز حسین کا ادعا
پٹنہ ۔ 19 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج جبری تبدیلی مذہب تنازعہ سے خود کو لاتعلق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا غیرہندوؤں کی ’گھرواپسی‘ سے کوئی لینا دینا نہیں اور اس طرح کی سرگرمیوں میں پارٹی کا کوئی رول نہیں ہے۔ پارٹی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا کہ بی جے پی کا غیرہندو افراد کی ’گھر واپسی‘ سے متعلق سرگرمیوں سے کچھ لینا دینا نہیں، نہ ہی اس نے ایسے عناصر یا کی تائید یا حمایت کی ہے اور کسی بھی طرح سے پارٹی کا ان سرگرمیوں سے تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہماری رائے یہ ہیکہ ہر شخص اپنے مذہب کے انتخاب میں آزاد ہے لیکن ساتھ ہی ہم بزور طاقت لالچ کے ذریعہ مذہب کی تبدیلی کے مخالف ہے۔ بی جے پی ایم پی یو ادتیہ ناتھ کی جانب سے ایسی سرگرمیوں کے دفاع کی وجہ سے متنازعہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے شاہنواز نے کہاکہ پارٹی نے اپنے قائدین کو ایسی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی اس نے ایسے پروگرام منعقد کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT