Thursday , December 13 2018

’’فائنل میں شکست کی وجہ ناقص فیلڈنگ ‘‘

میرپور۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پہلی 3 وکٹیں گرنے سے ٹیم دباؤ میں آگئی، فیلڈنگ بھی مایوس کن رہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے بولرس ناکام رہے اور وہ مخالف ٹیم پر دباؤ نہیں بنا پائے۔ ایسے میچس میں عام طور پر وکٹس کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ہم وکٹس حاصل کرنے پر ناکام رہے۔ سعید اج

میرپور۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پہلی 3 وکٹیں گرنے سے ٹیم دباؤ میں آگئی، فیلڈنگ بھی مایوس کن رہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے بولرس ناکام رہے اور وہ مخالف ٹیم پر دباؤ نہیں بنا پائے۔ ایسے میچس میں عام طور پر وکٹس کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ہم وکٹس حاصل کرنے پر ناکام رہے۔ سعید اجمل نے اچھا مظاہرہ کیا لیکن بولنگ کے شعبہ میں بھی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوتی ہے اور انہیں درکار مدد نہیں مل سکی۔ سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے کہا کہ فائنل میں ٹیم اچھا کھیلی اور فتح ملی۔

میچ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پہلی تین وکٹیں جلد گرنے سے ٹیم دباؤ میں آگئی، جس کے باعث 20,25 رنز کم بنائے، ایشیا کپ میں ٹیم کا مجموعی طور پر اچھا مظاہرہ رہا ،خصوصاً بیٹنگ کے شعبہ میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، شاہد آفریدی اور فواد عالم نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں سعید اجمل نے اچھی بولنگ کی دوسرے بولرس نے ان کی خاطر خواہ مدد نہیں کی۔ اس کے علاوہ ٹیم کی فیلڈنگ مایوس کن رہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی فام میں ہیں اور اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز نے کہا کہ ٹیم نے فائنل میں اچھی کارکردگی دکھائی، خصوصاً ملنگا نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، اجنتھا مینڈس کی جگہ فاسٹ بولر کو کھلانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT