Monday , June 18 2018
Home / دنیا / ’’لاکھوں نوجوان فلسطین پر جان نچھاور کرنے بے چین‘‘

’’لاکھوں نوجوان فلسطین پر جان نچھاور کرنے بے چین‘‘

’’لاکھوں نوجوان فلسطین پر جان نچھاور کرنے بے چین‘‘

’’لاکھوں نوجوان فلسطین پر جان نچھاور کرنے بے چین‘‘
اسلام آباد ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام ’’لبیک قبلہ اول‘‘ ریالی نکالی گئی۔ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ اگر عالم اسلام کے حکمراں جہاد کیلئے تیار نہیں تو ہمارا راستہ چھوڑدیں، لاکھوں نوجوان اپنی جان فلسطین پر نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ نواز شریف غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس منعقد کریں۔ انہوں نے کہاکہ 9/11 کے بعد امریکہ نے عالم اسلام کی نصابی کتب سے جہاد کی آیات نکلوانے کی کوشش کی۔ اسرائیل نے غزہ کو کھنڈر میں تبدیل کردیا، ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا مگر ان کے عزم و حوصلے کو شکست نہیں دے سکا۔ سراج الحق نے کہا کہ سعیدہ وارثی نے احتجاجاً استعفیٰ دے کر عالم اسلام کے حکمرانوں کو غیرت دلانے کی کوشش کی۔ لندن اور شکاگو میں لاکھوں افراد نے مظاہرے کئے مگر عالم اسلام پر قبرستان کی سی خاموشی ہے۔ یہاں کوئی صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم حکمران نہیں۔ 58 ممالک کے حکمرانوں کو خطوط لکھے مگر جواب نہیں آیا۔ نواز شریف اسلامی ممالک کے حکمرانوں اور او آئی سی کا اسلام آباد میں اجلاس منعقد کرکے مقبوضہ مسلم علاقوں کی آزادی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کیلئے 17 اگست کو کراچی میں ’’لبیک یا غزہ‘‘ کے نام سے ملین مارچ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT