Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ’’لڑکیوں کو اسپورٹس میں کیرئیر بنانے کا حوصلہ ملیگا ‘‘

’’لڑکیوں کو اسپورٹس میں کیرئیر بنانے کا حوصلہ ملیگا ‘‘

حیدرآباد ۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تیسری متواتر ڈبلیو ٹی اے خطابی فتح کے بعد جس نے اُنھیں عالمی ڈبلز درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن دلادی ، وطن واپس ہونے والی ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اُمید ہے کہ اُن کی کارکردگی نوجوانوں کو اس کھیل کو بطور کیرئیر اپنانے کا حوصلہ دیگی۔ ثانیہ مرزا جو کل شب دیر گئے پرتپاک استقبال کے ساتھ یہا

حیدرآباد ۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تیسری متواتر ڈبلیو ٹی اے خطابی فتح کے بعد جس نے اُنھیں عالمی ڈبلز درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن دلادی ، وطن واپس ہونے والی ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اُمید ہے کہ اُن کی کارکردگی نوجوانوں کو اس کھیل کو بطور کیرئیر اپنانے کا حوصلہ دیگی۔ ثانیہ مرزا جو کل شب دیر گئے پرتپاک استقبال کے ساتھ یہاں پہونچی ، وہ میڈیا والوں سے مخاطب تھیں۔ انھوں نے کہا کہ غیرمعمولی خوشی کا احساس ہورہا ہے ۔ نمبر 1 بننے کے بعد وطن واپسی پر غیرمعمولی مسرت ہورہی ہے ۔ خوب محنت اور بعض قربانیوں کے بعد اس پوزیشن کا حصول واقع اطمینان بخش ہے ۔ اب جبکہ اسٹار شٹلر سائنا نہوال نے بھی چند دن قبل بیاڈمنٹن میں عالمی نمبر ایک رینک حاصل کیا ، ثانیہ کو توقع ہیکہ مزید نوجوان لڑکیاں اور خواتین اسپورٹس کو بطور کیرئیر اپنائیں گی۔ ’’میں اور سائنا نے یہ کام کردکھایا ہے ۔ میں اُمید کرتی ہوں کہ اسپورٹس اب کیرئیر کے طورپر اپنانے کا حوصلہ ملے گا ‘‘۔ ثانیہ جو فیڈکپ میں انڈین ٹیم کی قیادت کررہی ہیں جو کل یہاں شروع ہوا ، اُن سے توقع ہے کہ وہ اس ایونٹ میں بھی شاندار پرفارمنس پیش کریں گی ۔

TOPPOPULARRECENT