Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / ’’ماں نے شرابی بیٹا کا گلہ کاٹ دیا‘‘

’’ماں نے شرابی بیٹا کا گلہ کاٹ دیا‘‘

بیوی اور دیگر ارکان خاندان سے جھگڑے پر انتہائی اقدام

بیوی اور دیگر ارکان خاندان سے جھگڑے پر انتہائی اقدام
حیدرآباد 2جون (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ بارکس میں پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں شرابی بیٹے کی حرکتوں سے عاجز ماں نے اس کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا ۔ تفیصلات کے بموجب 30 سالہ شیخ بابا آٹو ڈرائیور ساکن بارکس روبرو اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد بارکس برانچ عادی شرابی تھا اور حالت نشہ میں اکثر اپنی ماں فاطمہ بی اور بیوی عائشہ بیگم کو تنگ کیا کرتا تھا ۔ آج دوپہر شیخ بابا نے مئے نوشی کے بعد مکان پہنچ کر مبینہ طور پر ماں اور بیوی سے جگھڑا کیا اور بعدازاں وہاں پر محو خواب ہوگیا ۔ بابا کی حرکتوں سے عاجز فاطمہ بی نے ترکاری کاٹنے کی چاقو سے بیٹے کا گلہ کاٹ دیا جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ بیٹے کو قتل کرنے کے بعد 50 سالہ فاطمہ بی چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر خودسپردگی اختیار کی اور پولیس کو یہ بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کا قتل کیا ہے ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے سب انسپکٹر مسٹر پی شنموگم موقع وارادت پر پہنچ کر شیخ بابا کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا اور ماں کو حراست میںلیکر اس کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ۔

شرابی شوہر کی حرکتوں پر بیوی کی خودکشی
حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) شرابی شوہر کی حرکتوں سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس واقعہ پر پولیس نے سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ جیوتی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جیوتی جو انجیا نگر علاقہ کے ساکن مریاداس کی بیوی تھی ۔ جن کا تعلق ضلع گنٹور سے بتایا گیا ہے ۔ مریاداس ہر روز کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا اور نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر بیوی کے ساتھ مارپیٹ کیا کرتا تھا ۔ جس کے سبب اس خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بیوی کی موت کا سبب مانتے ہوئے شوہر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT