Friday , January 19 2018
Home / سیاسیات / ’’مخالفین کے ہاتھ کاٹ دوں گا‘‘ بی جے پی لیڈر کی دھمکی

’’مخالفین کے ہاتھ کاٹ دوں گا‘‘ بی جے پی لیڈر کی دھمکی

رامپور ہٹ( مغربی بنگال)۔/26ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر دودھ کمار مونڈل نے اپنے سیاسی حریفوں کو دھمکی دی ہے کہ یہ لوگ اپنے ہاتھوں سے محروم ہوجائیں گے اگر کسی نے پارٹی ورکرس پر ظلم و زیادتی کی تو میں ان لوگوں کے ہاتھ کاٹ دوں گا۔ ترنمول کانگریس چھوڑنے والوں پر ظلم زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ضلع بیربھم میں ایک جلسہ سے

رامپور ہٹ( مغربی بنگال)۔/26ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر دودھ کمار مونڈل نے اپنے سیاسی حریفوں کو دھمکی دی ہے کہ یہ لوگ اپنے ہاتھوں سے محروم ہوجائیں گے اگر کسی نے پارٹی ورکرس پر ظلم و زیادتی کی تو میں ان لوگوں کے ہاتھ کاٹ دوں گا۔ ترنمول کانگریس چھوڑنے والوں پر ظلم زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ضلع بیربھم میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹی ایم سی کے حملہ آوروں سے کہا ہے کہ وہ ضلع کے بی جے پی کارکنوں کو نشانہ نہ بنائیں ورنہ ان کے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے۔ ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ورکرس کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں، ہم تشدد کی تعلیم نہیں دیتے، ہمارا جمہوری اصولوں پر ایقان ہے۔

TOPPOPULARRECENT