Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ’’ملک میں مودی لہرنہیں بلکہ زہر‘‘: جئے رام رمیش

’’ملک میں مودی لہرنہیں بلکہ زہر‘‘: جئے رام رمیش

حیدرآباد۔/16اپریل، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر مسٹر جئے رام رمیش نے مودی کی لہر نہیں زہر چلنے کا دعویٰ کرتے ہوئے علحدہ تلنگانہ ریاست کانگریس تشکیل دینے اور علاقہ تلنگانہ میں کانگریس بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کی توقع کا اظہار کیا۔ آج عنبر پیٹ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو حلقہ لوک سبھا سکندرآباد سے کانگریس کے امیدوار انجن کمار یادو اور اسمبلی حلقہ عنبر پیٹ سے سینئر کانگریس قائد مسٹر وی ہنمنت راؤ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے سیکولرازم کو کامیاب بنانے کا عوام کو مشورہ دیا۔ اس موقع پر کانگریس کے رکن راجیہ سبھا مسٹر ایم اے خان کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے۔ مسٹر جئے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس واحد سیکولر جماعت ہے جو کبھی فرقہ پرستوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی اور نہ فرقہ پرستی کو پروان چڑھنے دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی کی کوئی پالیسی نہیں ہے اور نہ ہی اس کی نیت صاف ہے اور وہ اقتدار کے لالچ میں بی جے پی کی گود میں بیٹھ گئی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سکندرآباد حلقہ لوک سبھا کے امیدوار مسٹر انجن کمار یادو نے فرقہ پرستی کا خاتمہ کرنے کیلئے سکندرآباد سے انہیں اور اسمبلی حلقہ عنبرپیٹ سے وی ہنمنت راؤ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ ان کا اسمبلی حلقہ عنبرپیٹ میں فرقہ پرست بی جے پی کے ریاستی صدر سے مقابلہ ہے۔ 10سال تک اس حلقہ کی نمائندگی کرنے والے کشن ریڈی نے حلقہ کی ترقی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہائی کمان نے بی جے پی صدر کو شکست دینے کیلئے انہیں امیدوار بنایاہے۔

TOPPOPULARRECENT