’’منفی چہروں‘‘ کی فہرست میں مودی کی تصاویر، 6 افراد گرفتار

تھریسور ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) 6 افراد بشمول سرکاری پالی ٹیکنک کیرالا کے چار طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان پر وزیراعظم نریندر مودی کی تصویریں اپنے کالج کے رسالہ میں منفی چہروں کی فہرست میں شائع کرکے وزیراعظم کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ منفی چہروں میں نریندر مودی کے علاوہ اڈالف ہٹلر، جارج ڈبلیو بش، اسامہ بن لادن اور دیگر ا

تھریسور ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) 6 افراد بشمول سرکاری پالی ٹیکنک کیرالا کے چار طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان پر وزیراعظم نریندر مودی کی تصویریں اپنے کالج کے رسالہ میں منفی چہروں کی فہرست میں شائع کرکے وزیراعظم کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ منفی چہروں میں نریندر مودی کے علاوہ اڈالف ہٹلر، جارج ڈبلیو بش، اسامہ بن لادن اور دیگر افراد شامل ہیں۔ ان افراد کو کل رات گرفتار کیا گیا جن میں لکچرر اور ارکان اسٹاف بشمول رسالہ کے ایڈیٹر گوپی اور ڈیزائنر راجو شامل ہیں۔ کالج کے پرنسپل ایم این کرشنا کٹی جو ان سات افراد میں شامل تھے، جن کے خلاف 10 جون کو مقدمہ دائر کیا گیا تھا، لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ وہ بیمار ہیں۔ ان تمام کو بعدازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ پولیس کے بموجب انہیں یووا مورچہ کے ریاستی نائب صدر کے کے انیش کمار کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے کل پالی ٹیکنک کالج کی عمارت پر دھاوا کیا تھا اور رسالہ کی 392 کاپیاں، ایک کمپیوٹر اور میگزین کے ڈیزائنر کی ہارڈ ڈسک ضبط کرلی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT