Tuesday , December 11 2018

’’میک اپ برش‘‘ کی صفائی کا خیال رکھیں

خواتین کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک وقت کا کھانا چھوڑ سکتی ہیں لیکن اپنے بناؤ سنگھار پر بالکل سمجھوتہ نہیں کرتیں لیکن میک اپ کی شوقین خواتین کو اس بات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ وہ ہر وقت زیر استعمال رہنے والے میک اپ برش کی صفائی پر بھی توجہ دیں ورنہ اس کی جلد مختلف مسائل کا شکار ہوسکتی ہے ۔

خواتین کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک وقت کا کھانا چھوڑ سکتی ہیں لیکن اپنے بناؤ سنگھار پر بالکل سمجھوتہ نہیں کرتیں لیکن میک اپ کی شوقین خواتین کو اس بات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ وہ ہر وقت زیر استعمال رہنے والے میک اپ برش کی صفائی پر بھی توجہ دیں ورنہ اس کی جلد مختلف مسائل کا شکار ہوسکتی ہے ۔

میک اپ برش کو دھونے کیلئے بے بی شیمو بہترین ثابت ہوتا ہے ۔ فیس پاؤڈر اور بلش آن لگانے والے برشز کو ہمیشہ علحدہ علحدہ دھوئیں جبکہ لپ لائین یا آئی شیڈ لگانے والے چھوٹے برشز کو آپ ایک ساتھ بھی دھوسکتی ہیں۔ سب سے پہلے واش بیسن کا نل کھول کر برش کو تیز دھار پانی سے دھولیں ۔ پھر بقدرے ضرورت بے بی شیمپو اس کے اوپر ٹپکائیں اگر برش میک اپ کی بدولت زیادہ خراب ہوچکا ہے تو اس پر شیمپو کے کئی قطرے ٹپکائیں لیکن اگر یہ زیادہ خراب نہیں ہے تو اس کی صفائی کیلئے ایک ہی قطرہ کافی رہے گا ۔ اس شیمپو کو اچھی طرح برش کے ساتھ ملیں اس طرح جھاگ بن جائے گا ۔ پھر برش کو دباکر میک اپ کے ذرات اس میں سے نکال لیں میک اپ کی باقیات جھاگ کے ساتھ باہر نکل جائیں گی ۔ پھر اسے پانی سے اچھی طرح دھولیں ۔

برش دھونے کے بعد اس کے ریشوں کو دباکر پانی نکال لیں اور جھٹک کر کسی مناسب جگہ پر صاف تولئے کے اوپر رکھ دیں ۔ اگر محسوس کریں کہ برش میں ابھی بھی خاصا پانی موجود ہے تو دوسرے تولئے کی مدد سے یا تولئے کو فولڈ کرکے برش کو تھپتھپائیں اور اسے اچھی طرح خشک ہونے کیلئے کسی ہوادار جگہ پر رکھ دیں ۔ برش کو مکمل طور پر خشک ہونے سے پہلے ( جلدی خشک کرنے کی خاطر ) ہئیر ڈرائیور ہرگز استعمال نہ کریں ۔ کیونکہ اس سے ریشے خراب ہوجاتے ہیں ۔ برش سکھانے کیلئے ہمیشہ فلیٹ رکھیں اگر آپ نے برش کو کسی چیز سے ٹکاکر کھڑا کیا تو اس طرح ہینڈل میں پانی جمع ہونے سے اس کے ریشے گل جائیں گے ۔ برشز دھونے کیلئے رات کا وقت بہترین ہے کیونکہ رات بھر میں برشز اچھی طرح خشک ہوجاتے ہیں اس بات کا خیال بھی رکھیں کہ برتن دھونے کیلئے آپ جو پانی استعمال کریں وہ بالکل صاف ستھرا ہو ۔ اگر پانی کے شفاف ہونے پر آپ کو شبہ ہوتو برش دھونے کے بعد آخر میں اس کے اوپر تھوڑا سا پینے کا صاف پانی بہادیں تاکہ اس کی جلد پر کسی قسم کی الرجی کا اندیشہ باقی رہے ۔

TOPPOPULARRECENT