Tuesday , December 11 2018

’’میں شاید دو سال زیادہ کھیل گیا‘‘

ملبورن ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پانٹنگ جو 2012ء میں ریٹائر ہوئے، ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے انٹرنیشنل ریٹائرمنٹ میں دو سال تاخیر کی جو نئی نسل سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے ٹیم کی مدد کرنے کیلئے میری سعی رہی۔ پانٹنگ جنھوں نے آسٹریلیا کیلئے 168 ٹسٹ میچز کھیلے، کہا کہ وہ محض اس لئے کھیلتے رہے کیونکہ وہ آسٹریلیا کے

ملبورن ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پانٹنگ جو 2012ء میں ریٹائر ہوئے، ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے انٹرنیشنل ریٹائرمنٹ میں دو سال تاخیر کی جو نئی نسل سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے ٹیم کی مدد کرنے کیلئے میری سعی رہی۔ پانٹنگ جنھوں نے آسٹریلیا کیلئے 168 ٹسٹ میچز کھیلے، کہا کہ وہ محض اس لئے کھیلتے رہے کیونکہ وہ آسٹریلیا کے نئے ٹسٹ کھلاڑیوں کو اپنے قدم جمانے میں مدد کرنے کے خواہاں تھے۔ انھوں نے ’اسکائی اسپورٹس‘ کو بتایا کہ ’’میں شاید اُس سے دو سال زیادہ کھیل گیا جتنا مجھے کھیلنا چاہئے تھا‘‘۔

حیدرآباد کی ٹیموں نے انٹر اسٹیٹ
ایمرجنگ T20 ٹورنمنٹ بنگلور جیتا
حیدرآباد، 7 جون (پریس نوٹ) انٹر اسٹیٹ ایمرجنگ T20 کرکٹ ٹورنمنٹ جو اس ہفتے بنگلور میں کھیلا گیا، ایمرجنگ کرکٹرز ڈیولپمنٹ گروپ حیدرآباد کے جونیرز اور سینئرز دونوں نے جیت لیا ہے۔ سکریٹری ای سی ڈی جی کی اطلاع کے بموجب یہ ٹورنمنٹ کے آئی او سی بنگلور، ای سی ڈی جی حیدرآباد اور راشٹریہ ملٹری اسکول بنگلور کے درمیان 2 تا 5 جون کھیلا گیا۔ جونیرز اور سینئرز دونوں سیکشن کے فائنلس میں ای سی ڈی جی حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کے آئی او سی بنگلور کو ترتیب وار 8 رنز اور 70 رنز سے شکست دے دی۔ دونوں زمروں میں انفرادی انعامات بھی دیئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT