Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ’’میں نے کومٹ ریڈی کیخلاف نہیں

’’میں نے کومٹ ریڈی کیخلاف نہیں

کہا‘‘ ، پی گوردھن ریڈی کا بیان

کہا‘‘ ، پی گوردھن ریڈی کا بیان

حیدرآباد۔ 23 مارچ (این ایس ایس) کانگریس کے سینئر قائد و رکن راجیہ سبھا پی گوردھن ریڈی نے آج زور دے کر کہا کہ انہوں نے پارٹی ہائی کمان سے یہ کبھی نہیں کہا کہ سابق وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو ٹکٹ نہ دیں۔ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے گوردھن ریڈی نے کہا کہ وہ اس طرح کی باتیں کبھی نہیں کرتے، تاہم انہوں نے کہا کہ اسمبلی ٹکٹس کے چند امیدواروں کا کہنا ہے کہ اگر کومٹ ریڈی کو ٹکٹ دیا گیا تو انہیں انتخابات میں شکست ہوگی۔ راجیہ سبھا کے رکن نے الزام عائد کیا کہ سابق چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے پارٹی سے مقابلہ آرائی کی اور اپنی خود غرضی کیلئے ایک نئی پارٹی تشکیل دی۔ پون کلیان کی جنا سینا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اداکار کی پارٹی سے کانگریس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT