Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ’’نکاح کو آسان بناؤ‘اسراف سے بچو‘ ‘مہم

’’نکاح کو آسان بناؤ‘اسراف سے بچو‘ ‘مہم

کریم نگر 2 مارچ (ذریعہ فیاکس) مسلم سینئر سٹیزن ویلفیر آرگنائزیشن کریم نگر کی مہم سلسلہ وار شہر کریم نگر کی مساجد میں چل رہی ہے اس جمعہ میں مسجد کوثر گودام گڈھ میں چلائی گئی۔ خطیب و امام مولانا مفتی صادق حسین قاسمی نے جمعہ کے خطبہ اسی عنوان پر کہا کہ کسی بھی قوم کے خلاف اس وقت تک نہیں بدل سکتے جب تک کہ اسقوم کے نوجوان انقلاب کیلئے آگے نہ

کریم نگر 2 مارچ (ذریعہ فیاکس) مسلم سینئر سٹیزن ویلفیر آرگنائزیشن کریم نگر کی مہم سلسلہ وار شہر کریم نگر کی مساجد میں چل رہی ہے اس جمعہ میں مسجد کوثر گودام گڈھ میں چلائی گئی۔ خطیب و امام مولانا مفتی صادق حسین قاسمی نے جمعہ کے خطبہ اسی عنوان پر کہا کہ کسی بھی قوم کے خلاف اس وقت تک نہیں بدل سکتے جب تک کہ اسقوم کے نوجوان انقلاب کیلئے آگے نہ بڑھیں چنانچہ نوجوان اور خواتین خود آگے بڑھ کر ساتھ دیں تا کہ نکاح آسان ہوجائے ۔مزید کہا کہ شادی و ولیمہ کا کھانا جس طرح برباد کیا جاتا ہے اس کو دیکھ کر تو لگتا ہی نہیں ہم اس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں جس میں رزق کی بے حرمتی کو گناہ عظیم قرار دیا گیا ہے ۔ میں مسلمانوں سے اپیل کرات ہوں نکاح ہو کہ ولیمہ ایک کھانا بنائیں ۔ اس سے مسلمانوں کا معیار بلند ہوگا۔ جھوٹ دھوکہ مکرو فریب کی جگہ پیار محبت خلوص اور خوش حالی لے لیگی اور اللہ کے رحمت کے فرشتے اپنے پروں کے سائے میں لے لیں گے ۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری محمد مصطفی علی انصاری نے کہا کہ ہم یہ مہم قریب دو سال سے چلا رہے ہیں۔ الحمد اللہ اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ معزز شہری اور لوگ اس تحریک کی ستائش کررہے ہیں ۔ اللہ کی ذات سے امید ہے کہ ہم امت کو اس برائے سے بچانے میں کامیاب ہوں گے ۔ صدر محمد عابد حسین ‘محمد مقبول حسین ‘ محسن شاہ خان ڈاکٹر سید یوسف حسین ‘ڈاکٹر عبدالقدوس ‘ احمد بن عمر ‘انکشاف علی ‘شیخ محمود حسین شیرو‘ چاند پاشاہ ‘خواجہ سرور الدین و دیگر نے حصہ لیا ۔ شیخ اشفاق وارثی ‘سنگھم عرفان کی نگرانی میں نوجوان نے دستخطی مہم چلائی ۔

TOPPOPULARRECENT