Tuesday , December 18 2018

’’نکاح کو آسان بناؤ‘‘ دستخطی مہم

کریم نگر۔ 12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلم سینئر سٹیزنس ویلفیر آرگنائزیشن کریم نگر کی جانب سے ’’نکاح کو آسان بناؤ‘‘ مہم کے تحت 9 جنوری کو مسجد محمدی محلہ صحت نگر پروگرام ترتیب دیا گیا۔ امام و خطیب مسجد ہذا نے اپنے خطاب میں کہا کہ نکاح اللہ کے رسولؐ کی سنت ہے۔ جہیز و لین دین اور اسراف و غیرضروری رسم رواج سے پرہیز کرنے پر زور دیا۔ انہ

کریم نگر۔ 12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلم سینئر سٹیزنس ویلفیر آرگنائزیشن کریم نگر کی جانب سے ’’نکاح کو آسان بناؤ‘‘ مہم کے تحت 9 جنوری کو مسجد محمدی محلہ صحت نگر پروگرام ترتیب دیا گیا۔ امام و خطیب مسجد ہذا نے اپنے خطاب میں کہا کہ نکاح اللہ کے رسولؐ کی سنت ہے۔ جہیز و لین دین اور اسراف و غیرضروری رسم رواج سے پرہیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی مسلمانوں کی معاشی حالت بہت پست ہے، خصوصاً اوسط درجہ و غریب لوگ بہت پریشان ہیں۔ اپنی لڑکی کی شادی کیلئے مسجدوں میں درخواستیں دیتے ہیں، پھر بھی رقم ناکامی کی وجہ سے سودی قرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔انہوں نے سود کی لعنت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مسلمان خاص کر نوجوانوں سے کہا کہ امتی ہونے کے ناطے اللہ کے رسولؐ کی سنت پر عمل کریں اور ’’نکاح کو آسان بناؤ‘‘ تنظیم کے جنرل سیکریٹری نے بھی اس مہم کے سلسلے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔ تنظیم کے سارے ذمہ داروں کی نگرانی نوجوانوں کے ذمہ دار شیخ اشفاق وارثی سنگھم عرفان کے ساتھیوں نے دستخطی مہم کے تحت حاضرین سے مسجد سے دستخطیں لیں اور مسجد سے باہر رسم و رواج اور اسراف کے نقصانات کے مطابق پوسٹر آویزاں کئے۔ لوگ بڑے غور سے ان پوسٹروں پر تحریری جملے پڑھے اور تنظیم کی مہم کی ستائش کی۔ کریم نگر مستقر پر ایسی شادیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ تنظیم کے سیکریٹری محمد محسن علی نے اپنے لڑکے کی شادی سنت کے مطابق کرنے کا اعلان کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT