Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / ’’پہلے آپ، پہلے آپ ‘‘ کہتے ہوئے ’ آپ‘ کو پہلے کردیا

’’پہلے آپ، پہلے آپ ‘‘ کہتے ہوئے ’ آپ‘ کو پہلے کردیا

ممبئی۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی اسمبلی انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی پر عام آدمی پارٹی کو بالی ووڈ کی ممتاز شخصیتوں نے مبارکباد پیش کی ہے اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوام کی توقعات کو پورا کرے گی جبکہ دہلی میں 70کے منجملہ 66نشستوں پر اروند کیجروال کی پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ موسیقار وشال وادلانی جوکہ عام آدمی پارٹی کے حامی

ممبئی۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی اسمبلی انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی پر عام آدمی پارٹی کو بالی ووڈ کی ممتاز شخصیتوں نے مبارکباد پیش کی ہے اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوام کی توقعات کو پورا کرے گی جبکہ دہلی میں 70کے منجملہ 66نشستوں پر اروند کیجروال کی پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ موسیقار وشال وادلانی جوکہ عام آدمی پارٹی کے حامی ہیں کامیابی کے جشن میں شرکت کیلئے نئی دہلی روانہ ہوگئے ہیں پارٹی کی تائید کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا۔ پارٹی کے اور حامی ڈائرکٹر انبھو سنہا نے کہا کہ جہاں الیکشن ہوتا ہے وہاں میں ہوتا ہوں۔ جبکہ ڈائرکٹر پرتیش نندی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی کامیابی ہندوستان کی تاریخ میں سب سے بڑی انتخابی فتح ہے۔ فلم اسٹار شیکھر کپور نے ’ آپ‘ کی کامیابی کو نوجوانوں ( ینگ انڈیا ) کی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان رائے دہندوں نے قوم کو واضح پیام دیا ہے کہ ہماری تائید کے بغیر تمہاری بقاء ممکن نہیں ہے اور نوجوانوں کے فیصلہ کو تسلیم کرلینا چاہیئے۔’ بھاگ ملکان بھاگ‘ کے اداکار فرحان اختر نے بھی اروند کیجروال کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دہلی کے عوام کا یہ تکیہ کلام ہے کہ ’’ پہلے آپ ، پہلے آپ ‘‘ اس طرح انہوں نے انتخابات میں’ آپ ‘ کو پہلے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT