Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / ’’پیزا‘‘ اب ٹرین میں بھی دستیاب

’’پیزا‘‘ اب ٹرین میں بھی دستیاب

نئی دہلی 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )ٹرین مسافروں کو اب آرڈر کرنے پر ان کی سیٹ تک پیزا سربراہ کیا جائے گا ۔ گرما گرم لذیذ پیزا کی سربراہی کیلئے ایک فون کال کی ضرورت ہوگی ۔ ملک کے 12 منتخب اسٹیشنوں پر پیزا سربراہ کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ نئی دہلی اور جئے پور کے بشمول ملک کے 12اسٹیشنوں پر گرما گرم پیزا تیار ملے گا ۔ آئی آر سی ٹی سی نے پ

نئی دہلی 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )ٹرین مسافروں کو اب آرڈر کرنے پر ان کی سیٹ تک پیزا سربراہ کیا جائے گا ۔ گرما گرم لذیذ پیزا کی سربراہی کیلئے ایک فون کال کی ضرورت ہوگی ۔ ملک کے 12 منتخب اسٹیشنوں پر پیزا سربراہ کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ نئی دہلی اور جئے پور کے بشمول ملک کے 12اسٹیشنوں پر گرما گرم پیزا تیار ملے گا ۔ آئی آر سی ٹی سی نے پیزا بنانے والی کمپنیوں سے معاہدہ کیا ہے اور یہ کمپنی ٹرین مسافروں کو گرما گرم پیزا سربراہ کرے گا ۔ انتظامات کے مطابق کوئی مسافر دوران سفر پیزا کھانے کا خواہاں ہو تو اسے ٹولی فری 3 نمبرات 1800-1034-139 اور 0120-2383892 یا ایس ایم ایس 139 پر اپنا پی این آر اور سیٹ نمبر روانہ کر کے آرڈر دینا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT