Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ’’چندرا بابو نائیڈو میرے بڑے فرزند‘‘ سرینواس یادو کی والدہ کا ریمارک

’’چندرا بابو نائیڈو میرے بڑے فرزند‘‘ سرینواس یادو کی والدہ کا ریمارک

حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس حکومت میں شامل کئے گئے چندرا بابو نائیڈو کے سابق بااعتماد ساتھی سرینواس یادو کی والدہ نے تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا کے روبرو اپنے فرزند کی چندرا بابو نائیڈو سے دوری پر افسوس کا اظہار کیا۔ سرینواس یادو کی والدہ للیتا بائی اپنے فرزند کو حلف لیتے ہوئے دیکھنا چاہتی تھیں اور وہ راج بھون میں موجود تھیں۔ تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں للیتا بائی نے یہ ریمارک کرتے ہوئے سب کو چونکا دیا کہ چندرا بابو نائیڈو ان کے بڑے فرزند کی طرح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے فرزند کے وزیر بننے کی خوشی ضرور ہے لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ دو بھائی جدا ہوگئے۔ اخباری نمائندوں نے جب چندرا بابو نائیڈو کا نام لے کر مزید سوال کیا تو للیتا بائی نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو ان کے بڑے فرزند کی طرح تھے اور سرینواس یادو چھوٹے فرزند۔ انہیں افسوس اس بات کا ہے کہ آج ایک ماں کے دو بیٹوں میں دوریاں ہوچکی ہیں۔ جس وقت للیتا بائی اس طرح کا تبصرہ کررہی تھیں قریب میں موجود ٹی آر ایس قائدین نے انہیں مزید کچھ کہنے سے روک دیا اور میڈیا کو دور کردیا۔

TOPPOPULARRECENT