Wednesday , December 19 2018

’’چین اور ہنددفاعی شراکت دار ،حریف نہیں‘‘

بیجنگ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام )چین اور ہندوستان دفاعی شراکت دار ہیں ایک دوسرے کے حریف نہیں انہیں مشکل مسائل جیسے سرحدی تنازعہ کو بالائے طاق رکھ کر اپنے باہمی تعلقات میں تیز رفتار پیشرفت کرنی چاہئے۔ سرکاری چینی ذرائع ابلاغ کے بموجب بعض تجزیہ نگاروں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنا سرحدی تنازعہ کی بھی اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یکسوئی کرلینی چاہئے جبکہ دونوں ممالک میں طاقتور قیادت برسر اقتدار ہے وزیر خارجہ چین وانگ ای کے دورہ ہند کے موقع پر سرکاری خبر رساں ادارہ جنہوا نے اپنے تبصرہ میںکہا کہ باہمی تعلقات میںچین اور ہندوستان اچھی پیشرفت کررہے ہیں انہیں چاہئے کہ مشکل مسائل جیسے سرحدی تنازعات پر اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری اور دوستی میں ان کو رکاوٹ بننے کا موقع نہ دیں۔قبل ازیں سرکاری زیر انتظامت گلوبل ٹائمز میں وزیر خارجہ چین وانگ ای کے دورہ ہند کے موقع پر شائع شدہ اپنی خبر میں کہا تھا کہ دونوں ممالک جن کی نمائندگی طاقتور قائدین جیسے علی الترتیب نریندر مودی اور چینی قیادت کرتی ہے ایسے تاریخی موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے دیرینہ تنازعات کی یکسوئی کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT