Wednesday , November 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ’’کا سئہ دل ‘‘ کی رسم اجراء

’’کا سئہ دل ‘‘ کی رسم اجراء

ادونی /18 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )شیخ مدنی ؔ ادونی کے مشہور صاحب دیوان شاعر و مصنف کی تحریر کردہ ’’ کاسۂ دل ‘‘ کی رسم اجراء دہلی کی بارگاہِ محبوبِ الہی میں سید محمد نظامی جانشین حضرت خواجہ سید حسن ثانی نظامی دہلی کے ہاتھوںــ عمل میں آئی ۔ اس موقع پر حضرت نے مصنف کی کافی ستائش کی اور کاسۂ دل کو ایک بہترین کتاب قرار دیا ۔ انھوں نے

ادونی /18 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )شیخ مدنی ؔ ادونی کے مشہور صاحب دیوان شاعر و مصنف کی تحریر کردہ ’’ کاسۂ دل ‘‘ کی رسم اجراء دہلی کی بارگاہِ محبوبِ الہی میں سید محمد نظامی جانشین حضرت خواجہ سید حسن ثانی نظامی دہلی کے ہاتھوںــ عمل میں آئی ۔ اس موقع پر حضرت نے مصنف کی کافی ستائش کی اور کاسۂ دل کو ایک بہترین کتاب قرار دیا ۔ انھوں نے اپنے معتقدین اور مریدین سے اس کتاب کا مطالعہ کرنے کی تلقین کی انھوں نے مصنف کے اندازِ بیان کو انوکھا ،اور اچھوتا بتایا ، بعد ازاں مصنف شیخ مدنی نے اس کتاب کی تکمیل میں حصہ لینے والے ہر فرد بالخصوص حضرت ولی نظامی، اور محمد ذاکر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سید پیر پاشاہ سجادہ نشین ، حضرت قادرپاشاہ صاحب بلہاری ، فیاض نظامی ناظم جماعت نظامیہ آفریقہ، حضرت ملا درویش محمد خالد نظامی ، ناظم جماعت نظامیہ ادونی ، دہلی گھرانہ صدر اقبال احمدخان، محبوب خان نظامی ناندیڑ، اور ادونی شہر کے نظامی برادران شریک رہے ۔

TOPPOPULARRECENT