Saturday , December 15 2018

’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ میں شرکت کرنے والی خاتون کی انوکھی کہانی

ممبئی۔/14اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) خوشبو نامی ایک خاتون نے عزم کر رکھا تھا کہ وہ اپنی بچی کا وہی نام رکھے گی جو امیتابھ بچن پسند کریں گے اور خوشبو کا یہ خواب اُس وقت حقیقت میں تبدیل ہوگیا جب ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے ایپی سوڈ میں خوشبو نے حصہ لیا اور امیتابھ بچن نے اُس کی بیٹی کا نام نویلی رکھا جو خود امیتابھ کی نواسی نویا نویلی سے مماثلت رکھتا ہے۔ دو سال قبل بھی خوشبو کو امیتابھ کے پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میں حصہ لینے کا موقع ملا تھا لیکن اس وقت بچی کی پیدائش کی وجہ سے وہ حصہ نہیں لے پائی تھی جس پر لوگوں نے اس کا مضحکہ بھی اُڑایا تھا اور کہا تھا کہ لڑکی پیدا ہونے سے اب مستقبل میں اس کے پروگرام میں حصہ لینے کے کوئی امکانات نہیں۔ خوشبو نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کی طعنہ زنی کو خندہ پیشانی سے ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور یہ عزم کرلیا کہ وہ اسوقت تک اپنی بیٹی کا نام نہیں رکھے گی جب تک وہ کون بنے گا کروڑ پتی پروگرام میں حصہ نہیں لے لیتی، اور بچی کا نام بھی امیتابھ کی پسند سے رکھے گی۔ تقدیر ایک بار پھر خوشبو پر مہربان ہوئی اور اس نے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے امیتابھ کو پوری کہانی سنائی۔ دلچسپ کہانی سن کر امیتابھ نے خوشبو کی بیٹی کو گود میں لے لیا اور فوری اس کا نام نویلی رکھ دیا۔’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نئے سیزن کا آغاز17اگسٹ سے سونی انٹرٹینمنٹ پر ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT