Saturday , June 23 2018
Home / تفریح / ’’گلاب گینگ‘‘ کی سربراہ ناراض،فلم کی ریلیز خطرے میں

’’گلاب گینگ‘‘ کی سربراہ ناراض،فلم کی ریلیز خطرے میں

ممبئی ۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلم ’’گلاب گینگ‘‘ کی ریلیز خطرے میں پڑگئی ہے۔ گلاب گینگ کی سربراہ سمپت پال فلم بنانے کی اجازت نہ لینے پر ناراض ہوگئیں، انہوں نے فلم کی ریلیز رکوانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی۔ بالی ووڈ فلم ’’گلاب گینگ‘‘ جس میں مادھوری ڈکشٹ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں ۔ تاہم حقیقی زندگی کی ’’گلاب گین

ممبئی ۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلم ’’گلاب گینگ‘‘ کی ریلیز خطرے میں پڑگئی ہے۔ گلاب گینگ کی سربراہ سمپت پال فلم بنانے کی اجازت نہ لینے پر ناراض ہوگئیں، انہوں نے فلم کی ریلیز رکوانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی۔ بالی ووڈ فلم ’’گلاب گینگ‘‘ جس میں مادھوری ڈکشٹ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں ۔ تاہم حقیقی زندگی کی ’’گلاب گینگ‘‘ کی سربراہ سمپت پال اس فلم کو لے کر کافی ناراض ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ فلم کے پروڈیوسر نے ان کی زندگی پر فلم بنانے سے قبل ان سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں سمجھی، جس سے انہیں تکلیف پہنچی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس فلم کی ریلیز روکنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔فلم ’’گلاب گینگ‘‘7مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔ ’’گلاب گینگ‘‘ ہندوستان میں خواتین کے خلاف ہونے والے مظالم کو روکنے کیلئے آواز اٹھاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT