Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / ’’ہندوستانی ہوں اور ہمیشہ رہوں گی‘‘ : ثانیہ مرزا

’’ہندوستانی ہوں اور ہمیشہ رہوں گی‘‘ : ثانیہ مرزا

نئی دہلی۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بی جے پی کی تنقیدوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایک ہندوستانی ہیں اور ہمیشہ ہندوستانی رہیں گی۔ بی جے پی قائدین نے انہیں ’’پاکستان کی بہو ‘‘ قرار دیتے ہوئے ’’تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔ ٹینس اسٹار نے بی جے پی تلنگانہ لیڈر کے اس بی

نئی دہلی۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بی جے پی کی تنقیدوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایک ہندوستانی ہیں اور ہمیشہ ہندوستانی رہیں گی۔ بی جے پی قائدین نے انہیں ’’پاکستان کی بہو ‘‘ قرار دیتے ہوئے ’’تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔ ٹینس اسٹار نے بی جے پی تلنگانہ لیڈر کے اس بیان کی بھی سخت مذمت کی جس میں انہوں نے ثانیہ مرزا کو ’’بیرونی شخص‘‘ قرار دیا۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ جو کوئی انہیں بیرونی فرد قرار دیتے ہیں ، وہ غلط ہیں اور اس کی وہ سخت مذمت کرتی ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اس بات پر بے حد تکلیف پہونچی کہ تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے کے ایک معمولی مسئلہ پراس قدر وقت ضائع کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ بی جے پی لیڈر کے لکشمن نے نئی ریاست کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے ٹی آر ایس حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کو ’’پاکستان کی بہو‘‘ قرار دیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 27 سالہ ٹینس اسٹار علیحدہ ریاست تلنگانہ کے احتجاج میں کبھی حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ثانیہ مرزا کی پیدائش مہاراشٹرا میں ہوئی اور وہ بعد میں حیدرآباد منتقل ہوئیں چنانچہ وہ غیرمقامی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ’’پاکستان کی بہو‘‘ ہیں جنہوں نے وہاں کے کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی ہے۔

ہندوستان کی قابل فخر دختر : بی جے پی
نئی دہلی۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائدین نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی تائید کرتے ہوئے انہیں ہندوستان کی قابل فخر دختر قرار دیا ہے۔ مرکزی وزراء روی شنکر پرساد نے کہا کہ وہ ملک کی قابل فخر دختر ہیں جنہوں نے اسپورٹس کے شعبہ میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ دوسری جانب بی جے پی رکن پارلیمان کیرتی آزاد نے ثانیہ کو ’’فخر ہندوستان‘‘ قرار دیا اور انہیں مشورہ دیا کہ شرمناک و غیرذمہ دارانہ بیانات سے متاثر نہ ہوں۔ دونوں قائدین نے ٹوئٹر پر یہ ٹوئٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT