Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / ’’ بیواؤں سے متعلق میرا بیان کسی نے غور سے نہیں سنا ‘‘

’’ بیواؤں سے متعلق میرا بیان کسی نے غور سے نہیں سنا ‘‘

ممبئی ۔ 18 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ اداکارہ و سیاستداں ہیمامالنی جنہیں بنگال اور بہار کی بیواؤں سے متعلق بیان دینے پر تنقیدوں کا سامنا ہے انہوں نے آج اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس مقصد کے تحت بیان دیا تھا اس کا غلط مطلب نکالا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ بنگال اور بہار کی حکومتیں وہاں کی بیواؤں کو نظر انداز ک

ممبئی ۔ 18 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ اداکارہ و سیاستداں ہیمامالنی جنہیں بنگال اور بہار کی بیواؤں سے متعلق بیان دینے پر تنقیدوں کا سامنا ہے انہوں نے آج اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس مقصد کے تحت بیان دیا تھا اس کا غلط مطلب نکالا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ بنگال اور بہار کی حکومتیں وہاں کی بیواؤں کو نظر انداز کررہی ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا ہے ۔ ہیمامالنی نے قبل ازیں کہا تھا بہار اور بنگال کی بیواؤں کو ورنداون آکر بھیڑ بھاڑ کرنے کی کیا ضرورت ہے جب کہ ورنداون کی بیواؤں کے بارے میں کہا تھا کہ ان کے پاس اچھا بینک بیالنس ہے لیکن پھر بھی وہ بھیک مانگتی ہیں ۔ اپنے حلقہ انتخاب متھرا میں انہوں نے یہ بیان دے کر نیا تنازعہ پیدا کردیا ہے ۔ ہیمامالنی نے آج ٹوئٹر پر تحریر کرتے ہوئے اپنے سابقہ بیان کا دفاع کیا اور کہا میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں ان کی اصل بات کو کسی نے بھی نہیں سنا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی جس پرانہیں شرمندہ ہونا پڑے ۔ وہ آج بھی اپنے بیان پر قائم ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ بیواؤں کو بھی باوقار زندگی گزارنے کا حق ہے اور وہ بھی ہندوستان جیسے ملک میں جہاں بیواؤں کا آج بھی احترام کیا جاتا ہے تو پھر بنگال اور بہار کی بیوائیں ورنداون کیوں آرہی ہیں جہاں پہلے سے ہی 40,000 بیوائیں موجود ہیں ۔ ہیمامالنی نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے یہ بیان دیا ہے کہ بیٹوں اور بیٹیوں کو اپنے ضعیف والدین کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انہیں کسی آشرم لیجانے والی ٹرین میں چڑھا دینا کافی نہیں ، تو انہوں نے کوئی غلط بیان نہیں دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT