Friday , January 19 2018
Home / Top Stories / ’’ دل والے دلہنیاں لے جائینگے ‘‘ کے ری میک کی شروعات

’’ دل والے دلہنیاں لے جائینگے ‘‘ کے ری میک کی شروعات

19 سال پہلے یش چوپڑہ نے اپنی اب تک کی سوپر ہٹ رومانٹک فلم دل والے دلہنیاں لے جائینگے ریلیز کی تھی جسے شائقین نے زبردست پسند کیا اور یہ فلم آج تک بھی ممبئی کے ایک سنیما گھر میں مسلسل انیس سالوں سے اپنی نمائش جاری رکھے ہوئے ہے اس فلم کے بعد شاہ رخ خان ، کاجول اور آدتیہ چوپڑہ بالی ووڈ میں چوٹی کی بلندیوں پر پہنچ گئے اب خبر ہے کہ ہندوستانی س

19 سال پہلے یش چوپڑہ نے اپنی اب تک کی سوپر ہٹ رومانٹک فلم دل والے دلہنیاں لے جائینگے ریلیز کی تھی جسے شائقین نے زبردست پسند کیا اور یہ فلم آج تک بھی ممبئی کے ایک سنیما گھر میں مسلسل انیس سالوں سے اپنی نمائش جاری رکھے ہوئے ہے اس فلم کے بعد شاہ رخ خان ، کاجول اور آدتیہ چوپڑہ بالی ووڈ میں چوٹی کی بلندیوں پر پہنچ گئے اب خبر ہے کہ ہندوستانی سنیما کے تاریخ کی اس سب سے کامیاب فلم کا ری میک بنایا جارہا ہے جسے ایک بار پھر آدتیہ چوپڑہ ہی ڈائرکٹ کرینگے فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول بھی نظر آینگے لیکن ان کا رول اس فلم میں مختصر رہیگا ان کے جو کردار اوریجنل میں ہیں اسے نئے فنکار نبھائینگے خبر یہ بھی ہے کہ انوپم کھیر کے رول کو بومن ایرانی اور امریش پوری کے کردار کو پریش راویل نبھائینگے ۔ بہرحال اس فلم کی اسکرپٹ پر کام کی شروعات ہوچکی ہے اس تاریخ ساز فلم کے ری میک کی آگے کی خبریں ہم انہیں کالموں میں دیتے رہینگے ۔

TOPPOPULARRECENT