Wednesday , December 12 2018

’’ عام آدمی پارٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی بن گئی ہے‘‘

نئی دہلی۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کو عین انتخابات سے قبل ایک زبردست جھٹکا لگا ہے جہاں پارٹی کے قومی عاملہ کے رکن اشوک اگروال نے یہ کہہ کر پارٹی چھوڑ دی کہ پارٹی بے سمت ہوچکی ہے اور اس کے کام کرنے کا طریقہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے وہ کوئی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی ہو۔ پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہ

نئی دہلی۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کو عین انتخابات سے قبل ایک زبردست جھٹکا لگا ہے جہاں پارٹی کے قومی عاملہ کے رکن اشوک اگروال نے یہ کہہ کر پارٹی چھوڑ دی کہ پارٹی بے سمت ہوچکی ہے اور اس کے کام کرنے کا طریقہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے وہ کوئی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی ہو۔ پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے قومی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یاد رہے کہ اروندکجریوال عام آدمی پارٹی کی تشکیل کے زمانہ سے اس کے ساتھ ہیں۔ اشوک اگروال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی جن مقاصد کیلئے تشکیل دی گئی تھی، وہ مقاصد اب کہیں کھوگئے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پارٹی ایک ایسی سمت رواں دواں ہے جس کی کوئی منزل نہیں۔ اس طرح اب عوام کے ذہنوں میں پارٹی سے متعلق شک و شبہات پیدا ہورہے ہیں اور وہ ( جس میں میں بھی شامل ہوں ) یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ پارٹی ایک پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کی طرح کام کررہی ہے۔ پارٹی سے عام آدمی کے روابط معدوم ہوتے جارہے ہیں اور آہستہ آہستہ پارٹی اُمور سماج کے سرمایہ دار طبقہ کے حوالے کیا جارہا ہے اور عام آدمی نے عقب کی نشست سنبھال لی ہے اور اس طرح وہ لوگ جو عام آدمی پارٹی کے پلیٹ فارم سے مربوط ہوکر خود اپنی تشہیر کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT