Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ’’ عصر حاضر اور نوجوان ‘‘ پر امریکی خطیب کا جمعرات کو خطاب

’’ عصر حاضر اور نوجوان ‘‘ پر امریکی خطیب کا جمعرات کو خطاب

حیدرآباد۔16 مارچ ( راست) امریکہ میں ممتاز ماحولیاتی سائنسداں اور شکاگو کی مقامی مسجد کے خطیب جناب سردار علی خان 19مارچ جمعرات کو 5بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ ’’سیاست‘‘ میں ’’ عصر حاضر اور نوجوان‘‘ کے زیرعنوان خطاب کریں گے ۔ وہ اپنے اس خظاب اور دورحاضر کے تقاضے اور نوجوانوں کے فکر و عمل پر سیر حاصل تجربات و مشاہدات بیان کریں گے ۔ جناب سردار علی خان کا قیام ان کے آبائی محلہ چنچل گوڑہ میں ہے ۔ ابتدائی تعلیم مدرسہ اعزاء میں ہوئی تھی ۔ بزرگوں اور بالخصوص نوجوانوں سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT