Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / ’’ میل اسکارٹ ‘‘ کے نام پر ریاکٹ چلانے والا شخص گرفتار

’’ میل اسکارٹ ‘‘ کے نام پر ریاکٹ چلانے والا شخص گرفتار

حیدرآباد۔/14فبروری، ( سیاست نیوز) روزگار کے ساتھ موج مستی اور عیاشی کا لالچ دے کر ’ میل اسکارٹ ‘ کے نام پر ریاکٹ چلانے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ حیدرآباد سٹی پولیس کے شعبہ سائبر کرائم نے ایک کارروائی میں 20سالہ کے وی پرساد کو گرفتار کرلیا اس کے قبضہ سے پولیس نے دو موبائیل فون اور ایک اے ٹی ایم کارڈ ضبط

حیدرآباد۔/14فبروری، ( سیاست نیوز) روزگار کے ساتھ موج مستی اور عیاشی کا لالچ دے کر ’ میل اسکارٹ ‘ کے نام پر ریاکٹ چلانے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ حیدرآباد سٹی پولیس کے شعبہ سائبر کرائم نے ایک کارروائی میں 20سالہ کے وی پرساد کو گرفتار کرلیا اس کے قبضہ سے پولیس نے دو موبائیل فون اور ایک اے ٹی ایم کارڈ ضبط کرلیا۔ کے وی پرساد کوکٹ پلی علاقہ کا ساکن اور کرنول ضلع کا متوطن بتایا گیا ہے۔ یہ شخص انٹر نیٹ پر اشتہار کے ذریعہ نوجوانوں کو دھوکہ دے رہا تھا اور دو تا تین ماہ میں فون نمبر بدلتا اور پھر دوسرا طریقہ اختیار کرنا اس جعلساز کا طریقہ کار تھا۔ انٹرنیٹ پر میل اسکارٹ کے خواہشمند نوجوانوں کو راغب کررہا تھا۔ روزگار کے ساتھ موج مستی اور عیاشی کے لالچ میں نوجوان اس کی پیشکش پر راغب ہورہے تھے۔اس نے تفصیلات میں بتایا تھا کہ ہر ماہ تین تا 4مرتبہ میٹنگ کا موقع دیا جائے گا اور ہر میٹنگ کے 5تا7ہزار روپئے حاصل ہوں گے اور اس رقم میں سے 20فیصد کمپنی کو دینی ہوگی۔ مزید فائدہ کیلئے گراہک پر انحصار ہوگا۔ اس کی ان باتوں میں آکر کئی امیدواروں نے 5 ہزار روپے جمع کروائے ۔ اس طرح گزشتہ آٹھ دن سے یہ شخص بیروزگار نوجوانوں کو دھوکہ دے رہا تھا جو بالآخر پولیس کی گرفت میں آگیا۔

TOPPOPULARRECENT