Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ’’ پی کے ‘‘ فلم کے خلاف پولیس میں شکایات

’’ پی کے ‘‘ فلم کے خلاف پولیس میں شکایات

حیدرآباد۔/24ڈسمبر، ( پی ٹی آئی) عامر خان کی فلم ’’ پی کے ‘‘ کے خلاف مقامی بی جے پی کارکنوں کے ایک گروپ نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ شیام راؤ اور دیگر نے لنگر حوض پولیس سے رجوع ہوکر یہ شکایت کی کہ فلم ’ پی کے ‘ میں ہندو فرقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ انہوں نے فلم ڈائرکٹر راج کمار ہیرانی اور اداکار عامر خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے مبینہ طور پر ہندو فرقہ کو قابل اعتراض انداز میں پیش کیا ہے۔ اسی طرح کی ایک اور شکایت ایڈوکیٹ کرونا ساگر نے سرور نگر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی۔ جب متعلقہ پولیس اسٹیشن سے مقدمات درج کئے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ قانونی رائے حاصل کی جارہی ہے۔اس فلم میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ شکایت کنندوں نے بتایا کہ اس فلم میں ہندو مذہب کا مذاق اڑایا گیا جس کی وجہ سے ہندو عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ پولیس نے تاہم کوئی کارروائی نہیں کی اور واضح کیا کہ عوامی شکایات پر قانونی رائے حاصل کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT