Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ’ بحر ہند کے مطالعہ کی نئی سمت ‘

’ بحر ہند کے مطالعہ کی نئی سمت ‘

عثمانیہ یونیورسٹی میں 26 تا 28 فبروری سہ روزہ کانفرنس

عثمانیہ یونیورسٹی میں 26 تا 28 فبروری سہ روزہ کانفرنس
حیدرآباد ۔ 24 فبروری (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی سنٹر فار انٹرنیشنل پروگرامس (او یو سی آئی پی) میں ہندوستانی کونسل برائے عالمی امور (نئی دہلی) کے تعاون و اشتراک سے 26 تا 28 فبروری ’’بحرہند کے مطالعہ کی نئی سمت‘‘ کے عنوان سے سہ روزہ کانفرنس منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس میں ماہرین ماحولیات کے علاوہ جغرافیائی امور میں مہارت رکھنے والے شرکت کریں گے۔ اس سہ روزہ کانفرنس کے دوران معاشیات، آثارقدیمہ، ادب، تاریخ و دیگر امور پر ماہرین تبادلہ خیال کریں گے۔ عثمانیہ یونیورسٹی سنٹر فار انٹرنیشنل پروگرامس کے زیراہتمام منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ماحولیات میں پیدا ہورہی تبدیلی کے بحرہند پر اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سہ روزہ کانفرنس میں مسٹر راجیو کے بھاٹیہ ایمبسیڈر ڈائرکٹر جنرل انڈین کونسل ورلڈ افیرس افتتاحی خطبہ پیش کریں گے ۔ ڈاکٹر سوسانتھاچی کلیدی خطبہ پیش کرینگے ۔ مختلف ممالک بالخصوص چین، جاپان، بنگلہ دیش، امریکہ و کینیڈا کے ماہرین خطاب کریں گے۔ تفصیلات کیلئے فون 040-27098609 پر مسز سمیرا خوندمیری سے ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT