Wednesday , December 19 2018

’ واٹر گرڈ‘ کو یقینی بنانے 1238 جائیدادوں پر تقررات

529 باقاعدہ تقررات و 709 عارضی تقررات ۔ وزیر پنچایت راج کے ٹی آر کا بیان

529 باقاعدہ تقررات و 709 عارضی تقررات ۔ وزیر پنچایت راج کے ٹی آر کا بیان
حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت نے ’ واٹر گرڈ ‘ کو عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے فی الفور 1238 مختلف زمروں کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جن میں 529 باقاعدہ سرکاری ملازمتیں اور 709 عارضی تقررات شامل ہیں ۔ آج یہاں اپنے ایک بیان میں وزیر پنچایت راج و انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے ٹی راما راؤ نے یہ بات کہی اور بتایا کہ محکمہ رورل واٹر سپلائی ( آر ڈبلیو ایس ) کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ضرورت کے مطابق تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ضروری ہدایات دیں ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2018 تک تلنگانہ عوام کو محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کو بنانا حکومت کا اہم مقصد ہے ۔ جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے واٹر گرڈ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جنگی خطوط پر موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ واٹر گرڈ عمل آوری کے لیے نامزد ایجنسی آر ڈبلیو ایس محکمہ کو مستحکم بنانے کے مقصد سے جملہ 529 نئی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لاکر ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ۔ ان تقررات کے لیے باقاعدہ طور پر منظوری بھی حاصل کی گئی ہے ۔ ان جائیدادوں کے ساتھ ساتھ 709 سینئیر اسسٹنٹس ، ورک انسپکٹرس کو عارضی طور پر تقررات کئے جائیں گے اور ان ملازمتوں سے متعلق بہت جلد تقررات کے لیے اقدامات شروع کردئیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ واٹر گرڈ پروگرام کے لیے تقرر کئے جانے والے مختلف عہدوں میں چیف انجینئر 1 ، سپرنٹنڈنگ انجینئرس 10 ، ایکزیکٹیوانجینئر 31 ، ڈپٹی ایکزیکٹیو انجینئرس 104 ، اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئرس ، اسسٹنٹ انجینئرس 346 ، چیف اکاونٹس آفیسر 1 ، ڈیویژنل اکاونٹس ، سپرنٹنڈنٹس 22 اس طرح جملہ 529 جائیدادیں شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں آوٹ سورسنگ کے تحت سینئیر اسسٹنٹس 47 ، ورک انسپکٹرس 662 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ وزیر پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ نے بتایا کہ مذکورہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے علاوہ آر ڈبلیو ایس ملازمین وغیرہ کے لیے بعض بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ان میں گاڑیوں کی سہولت ، لیاب ٹیاپس ، نچلی سطح پر دفاتر کا قیام عمل میں لانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مذکورہ اقدامات کو مکمل کرتے ہوئے واٹر گرڈ پراجکٹ کے تعمیری کام مقررہ مدت میں ہی مکمل کیے جائیں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT