Tuesday , January 16 2018
Home / ہندوستان / … کالادھن قانون کے تحت اثاثہ جات …

… کالادھن قانون کے تحت اثاثہ جات …

مارکٹ قدر و قیمت کے مطابق تعین ہوگا : اعلامیہ

مارکٹ قدر و قیمت کے مطابق تعین ہوگا : اعلامیہ
نئی دہلی، 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے بیرون ملک آمدنی اور اثاثہ جات محسوب کرنے کے قواعد و ضوابط کا اعلامیہ قانون غیر ملکی کالادھن کے تحت جاری کردیا ہے۔ یہ سخت گیر قانون ہے، جو یکم جولائی سے نافذ العمل ہوا۔ بیرون ملک اثاثہ جات بشمول غیر منقولہ جائیداد، زیورات اور قیمتی پتھر، آثار قدیمہ کے ذخائر اور مصوری کے شاہکار، حصص اور تمسکات اور غیر درج فہرست بیرونی کمپنیوں میں حصص کا حساب بازار کی قدر کی مناسبت سے کیا جائے گا۔ 90 دن کے اندر جو افراد انکشاف کردیں، انھیں بے قصور قرار دیا جائیگا۔ کوئی بھی آمدنی یا اثاثہ جات جو اس مدت کے دوران پیش کئے جائیں ، ان کے مالکوں پر کوئی الزام عائد نہیں ہوگا۔ یہ مدت 30 ستمبر کو ختم ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT