Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی پولیس ریکروٹمنٹ ٹسٹ کے نتائج کا اعلان

اے پی پولیس ریکروٹمنٹ ٹسٹ کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد 15 نومبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں پولیس کانسٹبل کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے سلسلہ میں منعقدہ ریکروٹمنٹ ٹسٹ کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا۔ صدرنشین اے پی پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ اُتل سنگھ نے بتایا کہ 3,86,472 امیدواروں نے شرکت کی اور 1,16,127 امیدوار اہل قرار دیئے گئے۔ اِن میں 1,04,575 مرد اور 11,552 خاتون امیدوار ہیں۔ نتائج کی تفصیل appolice.gov.in پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT