Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / تجارتی میلہ میں پاکستانی اسٹالس غائب

تجارتی میلہ میں پاکستانی اسٹالس غائب

نئی دہلی ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دونوں ممالک کے درمیان جاریہ کشیدگی کے دوران انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیر میں پاکستان کی غیر موجودگی شدت سے محسوس کی جارہی ہے ۔ جسے بعض عہدیداروں نے غیر معمولی صورتحال قرار دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتداء میں پڑوسی ملک کی 126 کمپنیوں نے ٹریڈ فیر ( تجارتی میلہ ) میں شرکت کے لیے دلچسپی دکھائی تھی ۔ لیکن کشیدہ صورتحال کے پیش نظر دستبرداری اختیار کرلی ۔ تجارتی میلہ کے منتظم انڈیا ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن نے بتایا کہ غالباً یہ پہلا موقع ہے کہ ٹریڈ فیر میں پاکستان غیر حاضر ہے گو کہ پاکستان کی 126 کمپنیوں نے 14-27 نومبر کو منعقدہ تجارتی میلہ میں شرکت کے لیے درخواست گذاری کی تھی ۔ لیکن رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے لیے تنگی وقت کا عذر پیش کرتے ہوئے دستبرداری اختیار کرلی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چند سال سے پاکستانی خواتین کے ملبوسات کاونٹر پر ہجوم دیکھا جارہا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT