Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثہ میں شوہر اور بیوی ہلاک

سڑک حادثہ میں شوہر اور بیوی ہلاک


مکہ راج پیٹ۔/27نومبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) توپران کے قریب موضع گھن پور شیوار میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بیوی برسر موقع ہلاک ہوگئی جبکہ تیسرے دن شوہر علاج کے دوران گاندھی ہاسپٹل میں فوت ہوگیا۔ اطلاع کے مطابق موضع گھن پور کے قریب بذریعہ موٹر سیکل سوار شوہر سرینواس اور بیوی کویتا توپران کی سمت جارہے تھے کہ تیز رفتار ی کے سبب موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور بیوی کویتا برسر موقع ہلاک ہوگئی تھی جبکہ زخمی شوہر کو گاندھی ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا تھا جہاں دوران علاج سرینوا جانبر نہ ہوسکا۔ اس حادثہ کے تعلق سے توپران پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT