Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ہراسانی سے پریشان خاتون کی خودکشی

شوہر کی ہراسانی سے پریشان خاتون کی خودکشی

حیدرآباد  /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چیتنیہ پوری کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراسانیوں اور لاپرواہی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ سری لتا جو ماروتی نگر علاقہ کے ساکن صابر کی بیوی تھی ۔ یہ خاندان گذشتہ چند ماہ قبل حیدرآباد منتقل ہوا تھا ۔ صابر اپنی بیوی کے زیورات کو فروخت کرچکا تھا اور گھریلو توجہ نہیں دیتا تھا ۔ اس کے علاوہ اپنی بیوی سری لتا کو ہراسانی کا نشانہ بناتا تھا ۔ گذشتہ روز وہ ساتھی کی موٹر سائیکل اپنے مکان لے آیا اور گھر سے چلا گیا ۔ کل جب اس کا ساتھی صابر کے مکان پہونچا تو اس نے دیکھا کہ سری لتا مکان میں پھانسی پر لٹکی ہوئی ہے ۔ اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ 

TOPPOPULARRECENT