Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمان ساگر کے تحفظ کیلئے فنڈز کی فراہمی

عثمان ساگر کے تحفظ کیلئے فنڈز کی فراہمی

حکومت تلنگانہ کا اتفاق ۔ مشن کاکتیہ سے بھی رقم کی اجرائی
حیدرآباد۔ 14 فروری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ گریٹر حیدرآباد کو پینے کے پانی کی سربراہی کے سلسلے میں اہم موقف رکھنے والے عثمان ساگر کا تحفظ کرنے درکار فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس تعلق سے محکمہ آبپاشی نے انتظامیمنظوری دے کر احکامات جاری کئے۔ باوثوق ذرائع نے کہا کہ عثمان ساگر (گنڈی پیٹ ) کے تحفظ کیلئے پروگرام کے ذمہ دار محکمہ آبپاشی نے مشن کاکتیہ۔ 2 کے خصہ کے تحت گنڈی پیٹ تالاب کو ترقی دینے کے مقصد سے 26.24 کروڑ روپئے بھی جاری کئے۔ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ جنہوں نے مشن کاکتیہ پروگرام کے ذریعہ سابق تمام اہم تالابوں کی مرمت کرنے اور ان تالابوں سے مٹی کی نکاسی کے ذریعہ تالابوں کی گہرائی میں اضافہ کرکے ذخیرہ آب کی گنجائش کو بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں جبکہ 26.24 کروڑ روپیوں کے منجملہ مشن کاکتیہ ٹرسٹ فنڈ سے 12 کروڑ اور بعدازاں اسٹیٹ فنڈ سے 14.24 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ حکومت تلنگانہ عثمان ساگر کے سابق موقف کو بحال کرنے اقدامات کررہی ہے لیکن اس میں حکومت تلنگانہ یا محکمہ آبپاشی کے عہدیداران کس حد تک کامیاب ہوسکتے ہیںیہ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT