Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / غیرمجاز تعمیرات گرا دی جائیں گی

غیرمجاز تعمیرات گرا دی جائیں گی

خریدی کے خلاف شہریوں کو جی ایچ ایم سی کا انتباہ
حیدرآباد ۔ 20 فبروری (سیاست نیوز) حیدرآباد کے میئر بی رام موہن اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بی جناردھن ریڈی نے تمام اسسٹنٹ سٹی پلانرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ 28 اکٹوبر 2015ء کے بعد غیرمجاز طور پر تعمیر کئے گئے تمام عمارتوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ میئر اور کمشنر نے سینئر بلدی حکام کے ساتھ اس تعلق سے میٹنگ منعقد کی۔ ریاستی حکومت نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔ جی ایچ ایم سی نیشنل ریموٹ سینسنگ ایجنسی کی مدد سے غیرمجاز تعمیرات کا پتہ چلا رہی ہے۔ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سٹیلائیٹ کیمروں سے تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ اکٹوبر 2015ء اور مارچ 2016ء کے درمیان تعمیر کی گئی عمارتوں کی سٹیلائیٹ تصاویر جمع کی جارہی ہیں۔ جی ایچ ایم سی نے شہریوں کو خبردار کیا ہیکہ وہ 28 اکٹوبر 2015ء کے بعد غیرمجاز تعمیر شدہ عمارتوں کی خریدی نہ کریں کیونکہ ان عمارتوں کو باقاعدہ نہیں بنایا جائے گا اور منہدم کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT