Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / نیپال سیکولر برقرار رہے گا، ہندو مملکت کی تجویز مسترد

نیپال سیکولر برقرار رہے گا، ہندو مملکت کی تجویز مسترد

کٹھمنڈو ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کو دوبارہ ہندو مملکت میں تبدیل کرنے کی تجویز دستورساز اسمبلی میں بھاری اکثریت سے مسترد کردی گئی اور اعلان کیا گیا کہ ہندو اکثریت والا ملک سیکولر برقرار رہے گا۔ اس فیصلہ کے نتیجہ میں پرتشدد احتجاج کا آغاز ہوگیا جبکہ وفاقی ڈھانچہ کے بارے میں صورتحال پہلی ہی سے دھماکو ہے۔ 601 رکنی دستور ساز اسمبلی کی دو تہائی سے زیادہ تعداد میں ہندو راشٹریہ پرجا تنتر پارٹی نیپال کی اس تجویز کو مسترد کردیا کہ اس دستور میں ترمیم کرکے نیپال کی ہندو مملکت کی حیثیت بحال کی جائے۔ قانون سازوں نے اعلان کیا کہ ملک سیکولر برقرار رہے گا کیونکہ دستور ساز اسمبلی نے نئے دستور کے مسودہ کی تائید کی ہے جس میں ایک فقرے کے تحت اس کا تیقن دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT