Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں ڈی سیٹ کی مفت کوچنگ

ورنگل میں ڈی سیٹ کی مفت کوچنگ

ورنگل ۔ 23 ۔ جولائی ( ذریعہ فیاکس ) شہر ورنگل کی قدیم تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پٹرول پمپ ہنمکنڈہ میں مرکزی تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات کی جانب سے اردو میڈیم کیلئے ڈی سٹ 2015 کی مفت کوچنگ 22 جولائی تا 7 اگسٹ اہتمام کیا گیا ہے ۔ افتتاحی تقریب سے جناب معشوق ربانی ، جناب ٹی پربھاکر کوچنگ کوارڈنیٹر نے مشترکہ طور پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سٹ امتحان کی تیاری کی خاطر ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کا انتخاب کرتے ہوئے اس کوچنگ کو رکھا گیا ہے تاکہ طلبا اس کوچنگ سے مستفید ہو کر زیادہ سے زیادہ نشانات کے ساتھ اعلی رینک حاصل کرنے میں معاون و کارگر ثابت ہو ۔

TOPPOPULARRECENT