Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان اور انگلینڈ کا آج پہلا ونڈے

پاکستان اور انگلینڈ کا آج پہلا ونڈے

دونوں ٹیمیں اپنی ناقص آئی سی سی رینکنگ کو بہتر بنانے پُرعزم
ابوظہبی ، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا آغاز کل یہاں ہورہا ہے جبکہ سابق پاکستانی اوپنرز محسن خان اور صادق محمد نے اس سیریز کیلئے بھی پاکستان کو ’پسندیدہ‘ قرار دیا ہے۔ محسن خان نے کہا کہ پاکستان بہترین بیٹنگ، اچھے اسپنروں اور سازگار حالات کے باعث مضبوط ہے اور انگلینڈ کو ونڈے سیریز میں بہتر نتائج کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانا پڑے گا۔ محسن خان کی کوچنگ میں پاکستان نے 2012ء میں اس وقت کی عالمی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ کو ٹسٹ سیریز میں 3-0 سے ہرادیاتھا لیکن ونڈے سیریز میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔ ایک اورسابق اوپنر صادق محمد کا بھی یہی خیال ہے کہ پاکستانی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں اور کہا کہ اظہر علی کی ٹیم کو تمام شعبوں میں حریف پر برتری حاصل ہے۔ چار میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ونڈے چہارشنبہ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ ابوظہبی میں ہی 13 نومبر جبکہ تیسرا میچ 17 نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا چوتھا اور آخری ونڈے جمعہ 20 نومبر کو دبئی میں کھیلاجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT