Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / جونیر آرٹسٹ عشق کے رازکو پوشیدہ رکھنے کی کوشش میں ہلاک

جونیر آرٹسٹ عشق کے رازکو پوشیدہ رکھنے کی کوشش میں ہلاک

داشتہ کے گھر پر موج مستی ، رشتہ دار کی آمد پر عاشق و معشوقہ کی حیرانی میں اقدام
حیدرآباد۔ /13 نومبر (سیاست نیوز) ناجائز تعلقات کو راز میں رکھنے کی کوششیں آشنا کی موت کا سبب بن گئی ۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ بالا پرشانت نامی شخص عمارت کی چوتھی منزل سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پرشانت جو فلموں میں جونیر آرٹسٹ کوکٹ پلی کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص اور اس کی رشتہ دار آنٹی کے درمیان مبینہ طور پر ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے ۔شوہر کی غیر موجودگی میں یہ خاتون اپنے نوجوان عاشق کے ساتھ اپنے ہی مکان میں مبینہ رنگ ریلیاں مناتی تھی ۔ گزشتہ دنوں اس خاتون کا شوہر اپنے آبائی مقام گیا ہوا تھا اور پرشانت کو اس نے طلب کرلیا تھا ۔ دونوں موج مستی میں مگن تھے کہ اچانک کسی اور رشتہ دار نے گھر کے دروازے کو کھٹکھٹیا اس دوران پریشان آشنا اور داشتہ نے اپنے ناجائز تعلقات کو راز میں رکھنے کی کوشش کی ۔ آنٹی نے پرشانت کو کھڑکی کی مدد سے نیچے اترنے کا مشورہ دیا ۔ اس خاتون کا مکان اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل پر ہے ۔ پریشانی کے عالم میں کھڑکی کے ذریعہ پائپ کی مدد سے نیچے اترنے کی کوشش میں پرشانت بلندی سے گرکر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT