Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز کے مطالبہ و ہراسانی کا شکار خاتون کی خودسوزی

جہیز کے مطالبہ و ہراسانی کا شکار خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد /19 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں ایک خاتون نے جہیز کے مطالبہ اور ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ اس خاتون کی شادی 6 ماہ قبل ہوئی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ للیتا جو رامنتاپور علاقہ کے ساکن بالاکرشنا کی بیوی تھی ۔ ان دونوں نے اپنی پسند سے شادی کی تھی اور بالاکرشنا للیتا سے شادی کیلئے گھر والوں پر کافی دباؤ ڈال رہا تھا ۔ شادی کے چند روز بعد سے اس نے للیتا پر زائد جہیز کیلئے ہراسانی شروع کردی جس سے تنگ آکر خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT