Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / رتن ٹاٹا آج ٹی۔ ھب کا افتتاح کریں گے

رتن ٹاٹا آج ٹی۔ ھب کا افتتاح کریں گے

حیدرآباد۔/4نومبر، ( پی ٹی آئی) ملک کے سب سے بڑے ٹکنالوجی انکیوبیٹر کی حیثیت سے شناخت بنانے والے ٹی ۔ ھب کا کل یہاں رتن ٹاٹا افتتاح کریں گے۔ اس پراجکٹ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ ٹی ۔ ھب میں مختلف سرمایہ کاروں کے علاوہ ٹاٹا گروپ نے بھی سرمایہ کاری کی ہے۔ ٹی ھب میں سرمایہ کاری کیلئے ہم نے ٹاٹا گروپ کے بشمول پانچ یا چھ بڑی کمپنیوں سے بات چیت کی ہے۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور ٹاٹا سنس کے چیرمین رتن ٹاٹا ٹی ھب کے پہلے مرحلہ کا افتتاح کریں گے۔ حکومت تلنگانہ کا یہ اختراعی قدم ہے۔
تلنگانہ کی ترقی کیلئے صنعتکاروں کو آگے آنے کے ٹی آر کا زور
حیدرآباد۔/4نومبر، ( این ایس ایس ) ریاست تلنگانہ کی ترقی کے منصوبہ کو کامیاب بنانے کے عزم کے ساتھ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و پنچایت راج کے ٹی راما راؤ نے آج کارپوریٹ گھرانوں اور صنعتکاروں پر زور دیا کہ وہ ریاست تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرتے ہوئے مقامی قابل اور ماہر نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں۔  انہوں نے کارپوریٹ کمپنیوں کو مشورہ دیا کہ ریاست کی ترقی کیلئے تعاون کریں اور حکومت ان کیلئے بہتر سہولتیں فراہم کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT