Saturday , December 15 2018

لڑکیوں کی تعلیم کیلئے مرکز کی بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم سے استفادہ پر زور

معاشی طور پر کمزور طلبہ کیلئے مفت ٹرانسپورٹ سرویس کا افتتاح ، ڈاکٹر کے لکشمن کا خطاب
حیدرآباد۔28اکٹوبر(سیاست نیوز)اُردو میڈیم اسکولس کے طلبہ کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے ذریعہ مسلمان بچوں کو تعلیم سے آراستہ کیا جاسکتا ہے ۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے تعلیم کے میدان میں فراہم کی جانے والی سہولتوں او رمراعات سے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دور کیا جاسکے گا۔ رکن اسمبلی مشیرآباد وبی جے پی قائد ڈاکٹر کے لکشمن نے ماڈرن اسکول مشیرآباد کی جانب سے معاشی طور پر پسماندہ طلبہ کو فراہم کی جانے والی فری ٹرانسپورٹ سرویس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ڈاکٹرلکشمن نے کہاکہ حکومتیں تعلیم کے فروغ میںنہایت سنجیدہ ہیں بالخصوص لڑکیوںکو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے مرکز ی حکومت نے بیٹی بچائو بیٹی پڑھاء اسکیم کو متعارف کیا ہے ۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کی ستائش کی اسکول کے طلبہ میں بناء ڈونیشن ‘ فیس مفت میںتعلیم فراہم کرنے کی ستائش کی ہے ۔ یہاں تک کہ طلبہ کوفری یونیفارم اور لنچ کا بھی اہتمام ہے ۔ دوردراز مقامات کے طلبہ کی تعلیم منقطع ہونے کے خدشات کے پیش نظراسکول انتظامیہ کی جانب سے فری ٹرانسپورٹ سرویس فراہم کرنے پر انہوںنے انتظامیہ کی ستائش کی اورکہاکہ اس قسم کے اقدامات سے طلبہ میںتعلیمی رحجان میںاضافہ ہوگا۔ انہوںنے بحیثیت رکن اسمبلی اسکول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کا بھی وعدہ کیا۔کرسپانڈنٹ ماڈرن گروپ آف ہائی اسکولس اینڈ کالج آف ایجوکیشن جناب محمد افضل احمد کے علاوہ انتظامیہ کے دیگر اراکین او رطلبہ کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT