Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / مرکز اور حکومت پنجاب کی گرداس پور حملہ کی متوازی تحقیقات

مرکز اور حکومت پنجاب کی گرداس پور حملہ کی متوازی تحقیقات

چندی گڑھ ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے حکومت پنجاب کی رائے طلب کی ہے کہ گرداس پور دہشت گرد حملہ کے مقدمہ کی این آئی اے کی جانب سے تحقیقات کروائی جارہی ہے جبکہ ریاستی حکومت بھی اس معاملہ کی متوازی تحقیقات کررہی ہے۔ چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل نے آج کہا کہ این آئی اے کو اپنی تحقیقات کرنے دیجئے۔ ریاستی حکومت اپنے طور پر معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ ہمیں کسی بھی مرکزی محکمہ کی جانب سے اس دہشت گردی کی تحقیقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ہم دہشت گرد حملہ کے بارے میں تمام معلومات میں مرکزی محکمہ کو روزانہ شریک کررہے ہیں۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ حکومت ریاست میں امن برقرار رکھنے کی پابند عہد ہے۔ تاہم ہماری حدود ہیں۔ اب مرکز کا کام ہیکہ وہ ریاستوں کو دہشت گرد حملوں سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے تحقیقات کرنا چاہتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ہماری حکومت گرداس پور واقعہ کی متوازی تحقیقات جاری رکھے گی۔

TOPPOPULARRECENT