Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories /  انڈونیشیائی کشتی غرق ‘ کئی لاپتہ ‘ 23افراد بچ گئے

 انڈونیشیائی کشتی غرق ‘ کئی لاپتہ ‘ 23افراد بچ گئے

فوجی طیارہ کو حادثہ دونوں پائیلٹس ہلاک ‘ زمین پر موجود کسی کے زخمی یاہلاک ہونے کی ہنوز اطلاع نہیں
مکسر۔20ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بچاؤ کارکنوں نے کم از کم 23 زندہ بچ جانے والے افراد اور دو نعشوں کو ایک مسافر بردار کشتی سے باہر نکال لیا ۔ وسطی انڈونیشیاء کے ساحل پر سمندر میں تلاطم کی وجہ سے اتوار کے دن انڈونیشیاء کی ایک کشتی غرق ہوگئی تھی اور زندہ بچ جانے والے افراد ساحل پر پہنچنے کی جدوجہد کررہے تھے ۔ باقی افراد لاپتہ ہوگئے ۔ فائبر گلاس سے بنی ہوئی یہ کشتی کولاکا سے سیوا جارہی تھی ۔ یہ دونوں شہر جزیرہ سولاویسی پر ہیں ۔ کشتی میں 110 مسافر اور 12ارکان عملہ سوار تھے جو سمندر تلاطم کی وجہ سے تین میٹر (30فٹ )  موجوں کی زد میں آگئی‘ کیونکہ دو پہر کے وقت سمندر کا موسم طوفانی ہوگیا تھا ‘ راحت و بچاؤ محکمہ مکسر کے سربراہ روکی اسیکین نے کہا کہ یہ واقعہ دارالحکومت کے جنوب میں جزیرہ سولاویسی کے ساحل کے قریب پیش آیا ۔ 6 بچاؤ کشتیاں اور بحری جہاز کینڈاری اور مکسر روانہ کئے گئے تھے جبکہ اس آفات سماوی کے بارے میں کشتی کے ارکان عملہ نے وائرلیس پر اطلاع دی ۔ اُس وقت یہ کشتی طوفان کا سامنا کررہی تھی اور سیوا کے ساحل سے 31کلومیٹر جنوب مغرب میں تھی ۔ مسافروں میں 14بچے بھی شامل تھے ۔ ماہی گیروں نے چار مسافروں بشمول ایک خاتون اور ایک بچے کو جو لائف جیکیٹ پہنے ہوئے تھے بچا لیا اور انہوں نے عہدیداروں کو اطلاع دی کہ اُن کی کشتی بلند موجوں کے ٹکرانے کی وجہ سے غرق ہوچکی ہے ۔

وزارت حمل ونقل کے ترجمان جولیس براٹا نے کہا کہ دیگر 21افراد بعد میں ایک اور کشتی کو دستیاب ہوئے جو غرق ہونے والی کشتی کی کمپنی کی ملکیت تھی ۔ تازہ ترین اطلاع کے بموجب جملہ 25 افراد جن میں سے 23زندگہ بچ گئے ہیں اور دو نعشیں دستیاب ہوچکی ہے اور انہیں اب سیوا منتقل کیا جارہا ہے ۔ جکارتہ موصولہ اطلاع کے بموجب دو پائیلٹس آج اُس وقت ہلاک ہوگئے جب کہ انڈونیشیاء کا ایک فوجی طیارہ وسطی جاوا میںحادثہ کا شکار ہوگیا ۔ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو گشت کررہا ہے اُس میں بتایا گیا ہے کہ لڑاکا طیارہ فضاء میں اڑ رہا تھا جو یوگیاکارٹا کی تھی ۔ یہ تیز رفتاری سے زمین کی طرف آنے لگا اورنظروں سے اوجھل ہوگیا ۔ چند سیکنڈ بعد ایک کثیف دھوئیں کا بادل اُفق پر اٹھتا ہوا دیکھا گیا ۔ جبکہ ویڈیو فلم میں لوگوں کی چیخیں بھی سنائی دے رہی تھی ۔ انڈونیشیائی فضائیہ کے ترجمان رادرمنٹونے توثیق کی کہ T-50گولڈن ایگل لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور دونوں پائیلٹس ہلاک ہوگئے ہیں ۔ یہ پتہ نہیں چل سکا کہ زمین پر موجود کوئی شخص ہلاک یا زخمی تو نہیں ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT