آندھراپردیش ریاست میں آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

   

کمشنر بلدیہ نظم و نسق وجئے کمار کو سکریٹری منصوبہ و سی ای او کی ذمہ داری
حیدرآباد /9 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش میں حکومت نے بعض آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کردئے گئے ہیں ۔ حکومت کے احکامات کے مطابق مسٹر جی ایس آر کے وجئے کمار کو ریاستی کمشنر محکمہ بلدی نظم و نسق کے ساتھ سکریٹری منصوبہ بندی و سی ای او کی مکمل زائد ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ مسٹر سومیت کمار کو آندھراپردیش فائیر نیٹ منیجنگ ڈائرکٹر کے ساتھ انڈسٹریز انوسٹمنٹ انفراسٹرکچر سہولتیں و محکمہ کامرس کی مکمل ذمہ داریاں اور خصوصی طور پر ریت کی ذمہ داری بھی حوالہ کی گئی ہے ۔ مسٹر ایم ہری نارائن ، اسپیشل کمشنر ریاستی محکمہ چیف کمشنر لینڈ اڈمنسٹریشن کے ساتھ محکمہ جات پنچایت راج دیہی ترقیات کیلئے خصوصی سکریٹری کی حیثیت سے مکمل زائد ذمہ داری کے علاوہ خصوصی طور پر ولیج سکریٹریٹں ، ولیج والینٹرس کو ٹریننگ کی ذمہ داری بھی حوالہ کی گئی ۔ وی کوٹیشورما کو ڈپٹی سکریٹری ریاستی محکمہ منصوبہ بندی کی ذمہ داری تفویض کی گئی اور مسٹر سنجے گپتا کو بی سی سی ایف ( پرنسپال چیف کنزرویٹر آف فارسٹس ) کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی حکومت نے اپنے احکامات کے ذریعہ ہدایت کی ہے ۔