آندھرا پردیش اسمبلی کا 7 مارچ سے بجٹ اجلاس

   

حیدرآباد۔یکم مارچ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کابینہ کا 3 مارچ کو منعقد شدنی اجلاس 7 مارچ تک ملتوی کردیا گیا۔ چیف سکریٹری کے دفتر سے جاری کردہ سرکولر کے مطابق تمام سرکاری محکمہ جات کے سکریٹریز کو بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تجاویز پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاستی وزیر آنجہانی گوتم ریڈی کی مذہبی رسومات کے پیش نظر کابینہ کے اجلاس کو ملتوی کیا گیا ہے۔7 مارچ سے آندھرا پردیش اسمبلی کا اجلاس شروع ہورہا ہے اور گورنر کے خطبہ کے بعد دوپہر 12 بجے کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں بجٹ کو منظوری دی جائے گی۔ر