آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے

   

آنکھوں کے بغیر کسی بھی انسان کی زندگی محال ہے اور اگر آنکھیں بڑی ہوں تو یہ کسی بھی انسان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔ذیل میں ایسے طریقے بیان کئے گئے ہیں جس سے کسی بھی انسان کی آنکھیں قدرے بڑی نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں۔
نیند کا خیال رکھیں :اگر آپ کو عادت ہے رات میں دیر تک جاگنے کی تو نیند کی کمی کی وجہ سے آپ کی آنکھیں سرخ اور خشک ہو جاتی ہیں اور اس کا براہِ راست آپ کی نیند سے تعلق ہے آنکھوں کی صحت کیلئے کم سے کم 5 گھنٹے کی نیند ضروری ہے اور اس کے ساتھ ہی جسم کی صحت کیلئے 7 گھنٹے کی نیند ضروری ہے اگر آپ وقت پر نیند پوری کریں گے تو اس سے آپ کی صحت کے ساتھ آنکھوں پر بھی اثر ہو گا اور آپ کی آنکھیں بڑی اور نمایاں ہو جائیں گی۔
پانی کا استعمال :سوجی ہوئی بے جان آنکھیں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں اور جسم کو تندرست رکھنے کیلئے جسم کو کم سے کم 8 گلاس پانی کی ضرورت ہوتی ہے اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر 8 گلاس پانی کا استعمال کریں گے تو آپ کا جسم تندرست رہے گا اور آپ کا چہرہ کھلا ہوا دکھے گا۔
آنکھوں کا مساج کریں: آنکھوں کے ارد گرد انگلیوں سے آرام آرام سے مساج کریں ایسا کرنے سے خون کی روانی میں بہتری آتی ہے اور آنکھوں کے ارد گرد داغ دھبے اور جھریوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے اس عمل کو اپنی عادت بنا لیں کیونکہ یہ آنکھوں کی صحت کے لئے بہترین اور آسان طریقہ ہے۔
آنکھوں کا ماسک استعمال کریں:آنکھوں کی سوزش کو ختم کرنے کیلئے 10 منٹ کیلئے آنکھوں کا ماسک استعمال کریں اس عمل کو کرنے سے آپ کی آنکھیں ملائم ہو جاتی ہیں اور اگر آپ کے پاس ماسک موجود نہیں ہے تو برف کی ٹکیا سے آنکھوں کا مساج کر لیں۔